اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسربراہ انسداد بدعنوانی کا چینی جدت کے لئے اعلیٰ معیار کے انضباطی...

سربراہ انسداد بدعنوانی کا چینی جدت کے لئے اعلیٰ معیار کے انضباطی معائنے پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور انضباطی معائنہ کے متعلق سرکردہ مرکزی گروپ کے سربراہ لِی شی قومی انضباطی معائنے کے کام سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ عہدیدار لی شی نے اعلیٰ معیار کے انضباطی معائنے کے کام کے ذریعے چینی جدت کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبائی سطح کے علاقوں میں معائنے کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے مرکزی کام کی بہتر معاونت کرنا چاہیے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور انضباطی معائنہ سے متعلق سرکردہ مرکزی گروپ کے سربراہ لی شی نے یہ تبصرہ قومی اںضباطی معائنہ کے کام سے متعلق ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے انضباطی معائنہ مشن کے 5 ویں دور کا آغاز بھی کیا گیا۔

معائنے کے نئے دور میں ملک کے صوبائی سطح کے علاقوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

لی شی نے اس بات پر زور دیا کہ معائنے کا کام چینی جدت کو آگے بڑھانے کے تقاضوں پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ انہوں نے معائنے کے طریقوں کو بہتر بنانے اور متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

اسی روز معائنہ کے نئے دور کے اہداف کی فہرست کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں صوبائی سطح کے علاقے جیسے ہیبے، شنشی اور اندرونی منگولیا شامل ہیں۔ یون نان کے صوبائی دارالحکومت کونمنگ کو بھی مرکزی حکام کے معائنے میں شامل کیا جائے گا۔

معائنہ کار چھانگ چھون اور ہانگ ژو جیسے شہروں میں معائنہ کرنے کے لئے مقامی معائنہ ایجنسیوں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!