اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی خاندان کی جنگ عظیم دوم کے ہیرو کو 84 سال سے...

چینی خاندان کی جنگ عظیم دوم کے ہیرو کو 84 سال سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کی روایت برقرار

چین کے صوبہ شَنشی کی وو شیانگ کاؤنٹی میں اس سال منعقد ہونے والے چھنگ منگ فیسٹیول کے دوران 80 سالہ لیانگ شیاؤ زین نے خاندان کے ارکان کے ہمراہ ایک گمنام ہیرو ’’اولڈ لی‘‘ کی قبر پر سلامی پیش کی ہے۔

چھنگ منگ فیسٹیول اس سال 4 اپریل کو منایا گیا۔ اسے قبر کی صفائی کا دن بھی کہتے ہیں۔ یہ چین کا ایک روایتی تہوار ہے جس میں لوگ مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کی پرستش کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیانگ شیاؤ زین

’’ جب ہیرو ’لی‘ نے اپنی جان قربان کر دی تو اس وقت ہماری دادی اماں نے ہمیں بتایا تھا کہ ہمیں ’لی‘ کو  آئندہ کبھی بھی نہیں بھولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اپنے ہیں اور ہمارے خاندان کو لازمی طور پر ان کی قبر کو عزت دینا ہو گی تاکہ نئی آنے والی نسلیں بھی ان کا رتبہ پہچان سکیں۔‘‘

یہ سال 1941 کی بات ہے۔جنگ عظیم دوم میں ’لی‘ جاپانی افواج کے خلاف لڑ رہا تھا۔ ایک لڑائی میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

ہسپتال لے جاتے ہوئے ’لی‘ کو عارضی طور پر لیانگ کے دادا دادی کے گھر میں رکھا گیا جنہوں نے دن رات اس کی دیکھ بھال کی ۔

تاہم اس کے جسم پر اس قدر زیادہ زخم تھے کہ وہ علاج کے دوران ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ  گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیانگ شاؤبو، بیٹی، لیانگ شیاؤ زین

’’ ہم نے اپنے ہیرو ’لی‘ کو ہمیشہ اپنے خاندان کا حصہ  سمجھا ہے ۔ ایک فیملی ممبر کی طرح ہم اس سے پیار کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یانگ چونگ ہاؤ، پڑپوتا لیانگ شیاؤ زین

’’ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ہیرو اور آپ کے خاندان کے درمیان کیا رشتہ ہے؟‘‘

’’ جی ہاں، ہم جانتے ہیں۔‘‘

’’ ان کا آپس میں کیا تعلق ہے؟‘‘

’’ وہ ہمارے رشتہ دار ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لیانگ شیاؤ زین

’’ ہمارے ہیروز نے جاپانی حملہ آوروں کو نکالنے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے قیمتی جانوں کی قربانی دی تھی ۔ چاہے ان کی 5 ویں نسل ہو یا چھٹی ہم پر لازم ہے کہ  ان کی روح کو زندہ رکھیں اور ان کی وراثت کا احترام کریں۔‘‘

چانگ ژی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!