چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس۔یو ایس اے( سی جی سی سی) کے چیئرمین، بینک آف چائنہ یو ایس اے کے صدر اور سی ای او ہو وے امریکہ کے نیو یارک شہر میں سی جی سی سی کی 20ویں سالگرہ کے گالا کے دوران افتتاحی خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ اور چین کے کاروباری حلقوں نے چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس لاس اینجلس (سی جی سی سی-ایل اے)کے سالانہ گالا میں قریبی دوطرفہ تجارتی تعلقات کی امید کا اظہار کیا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاس اینجلس میں چینی قونصل جنرل گو شاؤچھن نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارت باہمی طور پر مفیدہے جو دونوں ممالک اور عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
گو نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارت نے امریکہ کے لیے 26 لاکھ اچھی تنخواہوں کی حامل ملازمتیں پیدا کی ہیں، امریکی پیداواری لاگت کو 15 سے 20 فیصد تک کم کرنے میں مدد کی ہے، اور امریکی خاندانوں کی سالانہ خریداری کی طاقت میں 850 امریکی ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 7ہزار سے زائد چینی کمپنیاں امریکہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد امریکی ادارے چین میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
گو نے زور دیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین برابری اور با ہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ مل کر گفتگو اور مشاورت کے ذریعے باہمی خدشات حل کرنے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔
گو نے چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کےفروغ میں سی جی سی سی۔ایل اے کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
یو ایس پورٹ آف لانگ بیچ کے سی ای او ماریو کارڈیرو نے کہا کہ اس تقریب نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، کاروباری اصولوں کو شیئر کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
