چین۔روس مشترکہ بحری مشقوں میں شریک روسی کارویٹ گرومکی کے عملے کے ارکان چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ کی نیول بندرگاہ پر موجود ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چین، ایران اور روس کی بحری افواج مارچ میں ایک مشترکہ مشق کریں گی۔
وزارت نے اتوار کو بتایا کہ یہ مشق ’’سکیورٹی بیلٹ 2025‘‘ کے نام سے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے قریب منعقد کی جائے گی۔ چینی بیڑے میں ایک تباہ کن جہاز اور ایک رسد کا جہاز شامل ہوگا۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ مشق کا مقصد سمندری اہداف کو نشانہ بنانا، نقصان پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تلاش اور امدادی کاموں کی مشقیں شامل ہیں۔
اس کا مقصد فوجی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا اور شریک ممالک کی بحری افواج کے درمیان عملی تعاون کا فروغ ہے۔
