اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں وی اےٹی اعداد و شمار آلات کی اپ گریڈنگ میں...

چین میں وی اےٹی اعداد و شمار آلات کی اپ گریڈنگ میں پیش رفت کےعکاس ہیں

چین کے وزیراعظم   لی چھیانگ بڑے پیمانے پر آلات کی اپ گریڈیشن اور صارفین کے سامان کی تجارت کو فروغ دینےکے بارے میں ریاستی کونسل کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے موقع پرخطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ایک سال قبل شروع کی جانےوالی چین کی بڑے پیمانے پر آلات کی اپ گریڈنگ اور صارفین کے اشیاء کی تجارت نے مستحکم ترقی کرتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں جو ملک کی مضبوط اقتصادی طاقت اور صارفین کے مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔

ریاستی ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)انوائس کے اعداد و شمار کا ایک مجموعہ ہے جو سرمایہ کاری بڑھانے اور صارفین کی صلاحیت وسیع کرنے پر پروگرام کے متاثر کن اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔

گزشتہ سال کے دوران صنعتی اداروں کی جانب سے مشینری آلات کی خریداری میں گزشتہ سال کی نسبت 4.6 فیصد اضافہ ہواجو صنعتی کمپنیوں کی جانب سے آلات کی تجدید میں مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

اطلاعات کی ترسیل اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی خدمات کے شعبے میں مشینری آلات کی خریداری میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سائنسی تحقیق اور تکنیکی خدمات کے شعبے میں یہ 21.7 فیصد بڑھا۔

ڈیجیٹل آلات کی کارپوریٹ خریداری میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا جو چینی کمپنیوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

نجی شعبے میں مشینری آلات کی خریداری میں 8.4 فیصد اضافہ ہواجو کہ سرکاری اور غیر ملکی کمپنیوں سے آگے ہے۔ یہ آلات کی تجدید میں حمایت کے لئے نجی کاروباروں کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!