اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی خاتون خلاباز کی جانب سے خلا سے عالمی یوم خواتین پر...

چینی خاتون خلاباز کی جانب سے خلا سے عالمی یوم خواتین پر مبارکباد کا پیغام

شین ژو۔19 کی خلاباز وانگ ہاؤزے مدار میں زیرگردش چینی خلائی اسٹیشن  میں کام کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن میں کام کرنے والی پہلی خاتون خلائی انجینئر وانگ ہاؤزے نے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر ایک ویڈیو میں خواتین اور لڑکیوں کو مبارکباد پیش کی۔ یہ ویڈیو چائنہ انسان بردار خلائی ادارے  نے جاری کی ہے ۔

وانگ نے مدار میں موجود تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں ریکارڈ شدہ ویڈیو میں کہا ہے کہ آپ روشن چاند کے ساتھ ساتھ چمکتے ستارے بھی بن سکتی ہیں ۔ آپ اپنی ترغیب خود بن سکتی ہیں اور روشن و سحر انداز کام کو آگے بڑھاسکتی ہیں۔

وانگ تیسری چینی خاتون ہیں جنہوں نے عملہ بردار خلائی مشن میں شرکت کی ہے۔

وانگ نے شین ژو-19 کے دیگر دو خلابازوں کائی شو زے اور سونگ لنگ دونگ کے ساتھ 30 اکتوبر 2024 کو 6 ماہ پر مشتمل عملہ بردار خلائی مشن میں کام شروع کیا تھا۔

وانگ کے مطابق وہ اب اپنے خلائی سفر کا نصف گزارچکی ہیں اور مدار میں ان کی زندگی "مصروف اور مطمئن” ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’ اپنے فارغ اوقات میں وہ پورٹ ہول کی مدد سے زمین کو دیکھتی رہتی ہیں ۔ نیلا سیارہ اور وسیع کائنات ناقابل بیان حد تک خوبصورت ہیں۔

وانگ کا کہنا ہے کہ جب بھی میں ایسا کرتی ہوں تو ہمیشہ زمین پر ایک غیر متزلزل لڑکی سے متعلق سوچتی ہوں جو اس بات یقین رکھتی ہے کہ تعلیم سے اس کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ وہ کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی اور نہ مشکل میں ہارمانتی ہے۔  وہ بے خوف ہوکر ستاروں کے کہکشاں کی جانب خلائی سفر شروع کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!