گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ کی چیئرپرسن اور صدر ڈونگ منگ ژو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں منعقدہ ایک فورم میں اظہار خیال کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں خواتین کے کاروباری اداروں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ خواتین ملک کی اعلیٰ معیار کے ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک چین میں خواتین سرمایہ کاروں کے نجی اداروں کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہوچکی تھی جو تمام نجی اداروں کا 41.6 فیصد ہے۔
2012 کے بعد سے خواتین کی سرمایہ کاری سے شروع کردہ کاروباروں کی تعداد میں اوسطاً 9.8 فیصد کی سالانہ شرح سے اضافہ ہوا ہےجس کی وجہ زیادہ خواتین کی جانب سے اداروں کا آ غاز اور سرمایہ کاری کرنا ہے۔
ہفتہ کے روزخواتین کے عالمی دن کی 115 ویں سالگرہ منائی گئی جو ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یانگسی دریا طاس خطے میں خواتین کے کاروباری اداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 44.5 فیصد نجی اداروں کی سرمایہ کار خواتین ہیں۔
شنگھائی کو ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے، شہر کے تقریباً نصف نجی کاروباری اداروں میں خواتین کی سرمایہ کاری موجود ہے۔ ژے جیانگ، بیجنگ اور لیاؤننگ میں بھی خواتین کی مستحکم شمولیت موجود ہے جہاں 47 فیصد سے زیادہ نجی کاروباری ادارے خواتین سرمایہ کاروں کے ہیں۔
