اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی زرعی مشینری افریقہ میں زراعت کی جدیدیت کو فروغ دینے میں...

چینی زرعی مشینری افریقہ میں زراعت کی جدیدیت کو فروغ دینے میں مصروف عمل

جمہوریہ کانگو کے برازاویلے میں چائنہ۔ایڈ ایگری کلچر ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن سینٹر میں گرین ہاؤسز نظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا)ایک مصری ماہر نے ایک زرعی مشینری نمائش کے دوران  شِنہوا کو بتایا کہ افریقہ میں چینی زرعی مشینری متعارف کرانابراعظم کے لیے بڑے مواقع لے کر آیا ہے۔

ورچوئل نمائش "ژےجیانگ زرعی مشینری کا افریقہ  میں تعارف”  چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر جِنہوا میں شروع ہوئی، اس کا مقصد ژےجیانگ اور افریقہ کے درمیان زرعی مشینری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ غذائی تحفظ اور زراعت کی جدیدیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

ژےجیانگ 4ہزار200سے زائد زرعی مشینری کمپنیوں  کا مرکز ہے اور اس نے چین کے زراعت کے شعبے میں ایک اہم قوت کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔ اس وقت اس کا زرعی مشینری کا شعبہ 11 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی پیداوار حاصل کر چکا ہے۔

اس نمائش میں مصر، کینیا، مراکش اور نائجیریا سمیت 20 سے زائد افریقی ممالک کے 100 سے زیادہ حکومتی اہلکار، صنعت کے نمائندے اور زرعی مشینری کے ڈیلرز نے شرکت کی۔

مصری قومی تحقیقاتی مرکز اور ژےجیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر مصطفی گوڈا نے کہا کہ سمارٹ زرعی مشینری ہمارے لیے مصر میں ایک بڑا چیلنج تھا لیکن اب چین کے آلات کے ساتھ ہم نے حل تلاش کر لیے ہیں جو کہ ایک  گیم چینجرہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!