اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنی ملک میں کیپرو لیکٹم کی پیداوار میں اضافے کے لئے...

چینی کمپنی ملک میں کیپرو لیکٹم کی پیداوار میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو کا ضلع چھانگلے، نائلون کی پیداوار کے ایک بڑے قومی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

نائلون کی صنعت بنیادی طور پر ایک اہم نامیاتی کیمیائی مادہ کیپرو لیکٹم (CPL) پر انحصار کرتی ہے۔ ماضی میں چین کے پاس اس کی مقامی پیداوار کی صلاحیت نہیں تھی، جس کے باعث اسے بیرون ملک کیمیکل کمپنیوں سے درآمد کرنا پڑتا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھن جیان لونگ، چیئرمین، ہائی سن ہولڈنگ گروپ

’’کیپرو لیکٹم کی پیداوار پر پہلے بڑے غیر ملکی اداروں کی اجارہ داری تھی۔ اس وقت اسے حاصل کرنا ہمارے لیے واقعی بہت مشکل تھا۔

اس صورتحال نے ہمارے اداروں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا۔‘‘

چین میں محققین اور کاروباری ادارے کئی برسوں سے اس کی مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ چھانگلے میں قائم ہائی سن ہولڈنگ گروپ (ایچ ایس سی سی) نے 2013 میں کیپرو لیکٹم (سی پی ایل) کی مقامی اور خودمختار پیداوار کے لیے ایک نئی میٹریلز کمپنی قائم کی۔ سال2017 میں، کیپرو لیکٹم اور پولی امائیڈ کی پیداوار کے پہلے مرحلے کا آغاز لیان جیانگ کاؤنٹی میں کیا گیا اور اگلے ہی سال، ہائی سن ہولڈنگ گروپ نے ڈچ کمپنی فائیبرنٹ سے سی پی ایل اور متعلقہ کاروبار خرید کر اپنی پیداواری صلاحیتوں کو مزید مستحکم کر لیا گیا۔

2024 کے آخر تک، ہائی سن ہولڈنگ گروپ نے عالمی سطح پر کیپرو لیکٹم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی حاصل کر لی اور قومی سطح پر 900 سے زائد تخلیقی حقوق  رجسٹر کروا لیے۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): گو جون، جنرل منیجر، کیمیکل ڈویژن، ہائی سن ہولڈنگ گروپ

’’ہم مختلف شعبوں میں، خصوصاً کم کاربن اخراج، ماحولیاتی تحفظ، اخراج میں کمی اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے مسلسل نئی اختراعات لا رہے ہیں۔

ہم انسان، زمین اور ماحول کی ہم آہنگ ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!