بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے شدید دھماکے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اس سنگین دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر شی نےزور دیا ہے کہ چین نے ہر قسم کی دہشت گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے خلاف تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قومی استحکام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام ارسال کیا۔




