پاکستان کی نوجوان نسل کے مقبول ترین ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے منگنی کر لی ہے، انکی منگنی میڈیکل استھیٹیشیئن (Aesthetician)اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم سے ہوئی ہے۔
ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالے طلحہ انجم نے ایک دہائی کے عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ہارٹ تھروب بن گئے، اب وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز کے مطابق انکی منگنی کی خوبصورت تقریب کراچی میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب میں طلحہ انجم نے گرے رنگ کا خوبصورت سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویا کریم نے لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر محفل کو چار چاند لگا دئیے۔
سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور مداح جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔




