منگل, فروری 10, 2026
انٹرٹینمنٹمعروف برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزرسو نے اسلام قبول کرلیا

معروف برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزرسو نے اسلام قبول کرلیا

2023 میں ریلیز ہونیوالے مشہور انگریزی گانے ٹو مچ کے برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزرسو جو پیشہ ورانہ طور پرسنٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں، نے اسلام قبول کرلیا ہے، انہوں نے لائیو سٹریمنگ کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔

27سالہ ریپر نے انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے، لائیو سٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا جہاں انکے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

اس اعلان سے قبل سنٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی البتہ مداحوں کی جانب سے انکی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

4جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونیوالے سنٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے، مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے سنٹرل سی نے مختلف موسیقی اثرات کو مہارت سے یکجا کرتے ہوئے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی۔

2024 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانیوالے برطانوی ریپر کا اعزاز حاصل ہو، جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!