پیر, فروری 9, 2026
پاکستانپاکستان مشترکہ عزم اور جوش کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،...

پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ویک کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامیہ کو بدل دیگا، حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔

لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی اور ریونیو افسران کی بدعنوانی کا راستہ روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں شفافیت آئی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بندرگاہوں پر جدید سکینرز اور آلات نصب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کیں، وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سکولوں میں اے آئی کا نصاب متعارف کروا دیا گیا ہے جو مستقبل کی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!