منگل, فروری 10, 2026
تازہ ترینپاک بھارت میچ، لاہور اجلاس کے بعد آئی سی سی کا جواب...

پاک بھارت میچ، لاہور اجلاس کے بعد آئی سی سی کا جواب اہمیت اختیار کرگیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے جوابی ردعمل کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت میچ کیلئے لاہور کی میٹنگ کے بعد آئی سی سی کا جواب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے حکام نے معاملات کے حل کیلئے بال آئی سی سی کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ میٹنگ منٹس آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجو گپتا سے شئیر کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ایشو پر بریک تھرو آئی سی سی کے جواب سے مشروط ہے، پاکستان نے آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے، میٹنگ میں پاکستان نے اپنے لئے کچھ نہیں مانگا، بنگلادیش کیلئے بھرپور آواز اٹھائی۔

محسن نقوی نے بنگلادیش کو کرکٹ میں برابری کا حصہ دار بنانے کی بات کی اور بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلادیش ستمبر میں یقینی بنانے پر زور دیا۔

پاکستان کا مطالبہ تھا کہ بنگلادیش کو ورلڈکپ کی آمدنی سے پورا حصہ دیا جائے اور آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ ٹیم اور شائقین سے معذرت کرے۔

پاکستان نے مزید مطالبہ کیا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہئے اور بنگلادیش کو کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دیکر زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔

میٹنگ میں آئی سی سی سے ضمانت مانگی گئی کہ حکومتی فیصلے پر کسی بھی بورڈ ممبر کو بنگلادیش کی طرح ورلڈکپ سے باہر نہیں کیا جائیگا اور کھیل میں بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

آئی سی سی میں بڑھتے بھارتی اثر و رسوخ کی جگہ میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنایا جائے، بھارت کو جینٹلمین گیم کی روایات اور اصولوں پر مکمل عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!