پیر, فروری 9, 2026
تازہ ترینجمی لائی کا مقدمہ ہانگ کانگ کا خالصتاً داخلی معاملہ ہے، چین

جمی لائی کا مقدمہ ہانگ کانگ کا خالصتاً داخلی معاملہ ہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ جمی لائی کا مقدمہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کا خالصتاً داخلی معاملہ ہے۔ متعلقہ ممالک اس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے باز رہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کے روز کہا کہ چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کی خودمختاری اور ہانگ کانگ کے قانونی نظام کا احترام کریں، مقدمات کی سماعت کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تبصروں سے گریز کریں اور کسی بھی صورت میں ہانگ کانگ کی عدلیہ میں مداخلت یا چین کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی ہائی کورٹ نے پیر کی صبح ہانگ کانگ میں چین مخالف فسادات کے محرک جمی لائی کو 20 سال قید کی سزا سنائی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!