پیر, فروری 9, 2026
پاکستانرواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300روپے فی کس...

رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300روپے فی کس مقرر

اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300روپے فی کس مقرر کردیا۔

جاری بیان میں چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، صدقہ فطر و فدیہ صوم گندم کے نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع یعنی احتیاطا 2 کلوگرام جبکہ جو، کھجور اور منقی کا نصاب ایک صاع یعنی احتیاطا 4 کلوگرام بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال گندم کے آٹے کے حساب سے 300روپے، جو کے حساب سے 1100روپے، کھجور کے حساب سے 1600روپے، کشمش کے حساب سے 3800روپے، منقی کے حساب سے 5400روپے اور سرکاری آٹے کے حساب سے 200روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جائے۔

انہوں نے صاحب استطاعت افراد گندم پر انحصار کی بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کریں۔

انہوں گندم کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ 9000روپے، جو کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ 33000روپے، کھجور کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ 48000روپے، کشمش کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ 114000روپے اور منقی کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ 162000روپے جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ 6000روپے بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60روزے رکھنا یا 60مساکین کو 2وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!