پیر, فروری 9, 2026
تازہ ترینکندھے کی انجری، اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ...

کندھے کی انجری، اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ سے باہر

اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کیخلاف جاری میچ میں زخمی ہونے کے باعث باہر ہو گئے ہیں، میچ کے دوران کندھے کی انجری کے بعد انہیں فوری طور پر میدان چھوڑنا پڑا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وین میڈسن اب اس میچ میں دوبارہ حصہ نہیں لیں گے، ابتدائی معلومات کے مطابق انکا کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا ہے جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد انکا مزید تفصیلی معائنہ کیا جائیگا تاکہ انجری کی نوعیت اور صحتیابی کے دورانیہ کا اندازہ لگایا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی ٹیم کیلئے یہ ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے کیونکہ وین میڈسن نہ صرف تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کو دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!