پیر, فروری 9, 2026
پاکستانبھیک مانگنا منظم کاروبار و پروفیشن بن چکا، عمل انتظامیہ، پولیس کی...

بھیک مانگنا منظم کاروبار و پروفیشن بن چکا، عمل انتظامیہ، پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھیک مانگنا منظم کاروبار و باقاعدہ پروفیشن بن چکا، کاروبار انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں، ایئرپورٹس پر تعینات مختلف محکموں کا عملہ بھی برابر کا حصہ دار ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھیک مانگنا منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن چکا ہے، کاروبار کے ٹھیکیدار بچوں، عورتوں اور جعلی معذوروں سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، یہی مافیا ہزاروں بھیک مانگنے والوں کو گلف ممالک میں ایکسپورٹ کر رہا ہے، جس کے باعث ان ممالک نے پاکستانی ویزے بند کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھناؤنے کاروبار میں ایئرپورٹس پر تعینات مختلف محکموں کا عملہ بھی برابر کا حصہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں زیادہ تر افراد جنوبی پنجاب سے آ کر ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور بھیک مانگتے ہیں، اگرچہ انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں سے کاروبار میں کمی آئی ہے مگر اب بھی ان کی موجودگی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کاروبار انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں، سیالکوٹ میں بظاہر خوشحال ٹھیکیدار گداگروں کیلئے سفارشی بن کر سامنے آتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!