پیر, فروری 9, 2026
پاکستانفلسطینیوں کیلئے 100 ٹن سامان پر مشتمل 28ویں امدادی کھیپ روانہ

فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن سامان پر مشتمل 28ویں امدادی کھیپ روانہ

این ڈی ایم آے نے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے 100 ٹن سامان پر مشتمل 28ویں امدادی کھیپ فلسطین کیلئے روانہ کردی۔

بذریعہ پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں خیمے و دیگر سامان شامل ہے۔

سامان روانگی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ہائوسنگ پنجاب ایم پی اے میاں بلال یاسین تھے جبکہ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فانڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2727 ٹن ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام مشکل وقت میں فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!