بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی اور افراتفری میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، تازہ جھڑپوں اور احتجاج نے ریاست کو نئی بحران کا شکار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 5 اور 6 فروری کو سیاسی تبدیلی کے بعد مظاہروں نے تشدد اور جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی ہے، کوکی قبائل نے اکثریتی ضلع میں امپھال چورا چند پور روڈ بند کرکے احتجاج کیا ہے۔
احتجاج کو روکنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے سیدھی گولیاں چلا دیں جس سے 2افراد ہلاک جبکہ 10شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں ہندو قوم پرستی اور ریاستی بھرتیوں میں ترجیحی پالیسیوں نے نسلی تناؤ کو مزید بڑھایا ہے اور منی پور بھی ناگا لینڈ اور میزو رام جیسی نظرانداز کی گئی شمال مشرقی ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے۔




