پیر, فروری 9, 2026
انٹرنیشنلبھارتی کوسٹ گارڈز کی تیل سمگلنگ کیخلاف کارروائی، تین آئل ٹینکرز پر...

بھارتی کوسٹ گارڈز کی تیل سمگلنگ کیخلاف کارروائی، تین آئل ٹینکرز پر قبضہ

بھارتی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ عرب میں تیل سمگلنگ کے ایک مبینہ بین الاقوامی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ کارروائی ممبئی سے تقریباً 100بحری میل مغرب میں کی گئی، مشتبہ جہازوں کو روک کر مزید قانونی کارروائی کیلئے ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا پیٹرن تجزیے اور نگرانی کے نظام کے ذریعے جہازوں کی نشاندہی کی گئی، یہ نیٹ ورک بین الاقوامی پانیوں میں جہاز سے جہاز تیل کی منتقلی کے ذریعے تنازعات سے متاثرہ علاقوں کا سستا تیل دیگر ٹینکروں تک منتقل کر رہا تھا تاکہ ساحلی ممالک کو واجب الادا ٹیکس اور ڈیوٹیز سے بچا جا سکے، تفصیلی تفتیش، الیکٹرانک ڈیٹا کی جانچ اور عملے سے پوچھ گچھ کے بعد نیٹ ورک کے طریقہ کار اور عالمی سطح پر موجود روابط کا سراغ ملا تاہم بھارتی حکام نے اپنے بیان میں ایران، جہازوں کی ملکیت یا کسی پابندی کی خلاف ورزی کا براہِ راست ذکر نہیں کیا۔

دوسری جانب ٹینکر ٹریکنگ فرم ٹینکر ٹریکرس اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضبط کئے گئے تینوں جہاز ایران سے منسلک ہیں اور یہ امریکی پابندیوں کی زد میں آچکے تھے، رپورٹس کے مطابق جہازوں کے نام اے ایل جافزیا، سفالٹ سٹار اور سٹی ellar روبی ہیں جبکہ ان میں سے ایک جہاز ایرانی پرچم کے تحت کام کر رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینکرز تیل سمگلنگ کے الزام میں روکے گئے ہیں اور انہیں 2025میں امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا تھا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ جہاز ماضی میں بار بار اپنی شناخت تبدیل کرتے رہے ہیں۔

بھارتی حکام نے کارروائی کو سمندری سلامتی کے حوالے سے بھارت کے کردار کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی قوانین کے تحت سمندری نظام کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے، تاحال بھارتی یا ایرانی حکام کی جانب سے ایران سے تعلق کے حوالے سے باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!