اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسفری جدت میں اہم پیشرفت، چین میں ہائبرڈ ڈیزل ریل انجن کی...

سفری جدت میں اہم پیشرفت، چین میں ہائبرڈ ڈیزل ریل انجن کی پہلی کھیپ تیار

چین کے ہائبرڈ ڈیزل لوکوموٹوز کے پہلے گروپ کی فراہمی کر دی گئی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ہائبرڈ ڈیزل لوکوموٹوز (ریل انجن) کی پہلی کھیپ حوالے کردی گئی ہے۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ لوکوموٹوز انشان آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کمپنی لمیٹڈ اور سی آرآرسی دالیان کمپنی لمیٹڈ (سی آرآرسی دالیان) نے تیار کئے ہیں۔ روایتی ڈیزل لوکوموٹوز کے مقابلے میں یہ کارکردگی اور ماحول دوست دونوں میں نمایاں فوائد کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوہرے بجلی نظام اور مرکزی کنٹرول یونٹس سے لیس نئے لوکوموٹوز مختلف منظرناموں اور ماحول کے مطابق  بجلی کے ذرائع کو دانشمندانہ انداز میں تبدیل کرکے 30 فیصد سے زائد ایندھن کی بچت کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔

بیرونی درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سیلسیس اور 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوتا ہے تو  تھرمل سپورٹ سسٹم لوکوموٹوز کی پاور بیٹری کو ٹھنڈا یا گرم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرانے ڈیزل لوکوموٹوز کی نسبت یہ نئی گاڑیاں نائٹروجن آکسائیڈز کے اخراج کو تقریباً 45 فیصد، ہائیڈرو کاربن کے اخراج کو تقریباً 73 فیصد اور کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 83 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!