مصر کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر محمد ابو العینین مصرکےقاہرہ میں 11ویں اخبار الیوم اقتصادی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
قاہرہ (شِنہوا) مصر کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر محمد ابو العینین نے کہا ہے کہ چین 2024-2030 کے لیے مصر کی صنعتی حکمت عملی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ابو العینین نے قاہرہ میں 11ویں اخبار الیوم اقتصادی کانفرنس کے دوران شِنہوا کو بتایاکہ چین ایک اہم صنعتی شراکت دار ہے اور وہ یقینی طور پر مصر کی صنعتی حکمت عملی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے چین کی جانب سے مختلف صنعتی شعبوں میں مصر کی حمایت کو اجاگر کیا اور کہا کہ مصر میں کام کرنے والی کئی معروف چینی کمپنیاں مصر کی معیشت میں بہت زیادہ اضافہ کر رہی ہیں۔
ابو العینین نے کہا مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل کی صنعتوں اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تکنیکی پہلو میں توسیع کرےگا تاکہ یہ مصر کی معیشت کے تمام پہلوؤں میں نشوونما میں کردارادا کرسکے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین مصر میں آٹوموبائل فیکٹریوں کے قیام کے ذریعے مقامی آٹوموبائل صنعت کو ترقی دینے میں مدد کر رہا ہے۔
