اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کے عدالتی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں،...

ہانگ کانگ کے عدالتی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، ایچ کے ایس اے آر

چین، جنوبی ہانگ کانگ میں تحفظ قومی سلامتی بل پر دوسری ریڈنگ بحث دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کے جمہوریت، انسانی حقوق اور محنت کے دفتر کی جانب سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون سے متعلق لائی چھی۔ینگ کیس کے بارے میں غلط بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا  ہے۔

ایچ کے ایس اے آر کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ لائی چھی۔ینگ کے خلاف قانونی کارروائیاں ابھی جاری ہیں، اس لیے کسی بھی شخص کا کیس کی تفصیلات پر تبصرہ کرنا نامناسب ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کی حکومت نے  کسی بھی بیرونی طاقتوں پر شدید زور دیا ہے کہ ایچ کے ایس اے آر کے داخلی معاملات اور ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں کے عدالتی اختیار  کےآزادانہ استعمال میں مداخلت فوری طور پر بند کریں۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایچ کے ایس اے آر کی حکومت نے بار بار کہا ہے کہ تمام کیسز (جس میں زیر بحث کیس بھی شامل ہے) کو ثبوت کی بنیاد پر اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو ہانگ کانگ کے قابل اطلاق  قوانین (جس میں ہانگ کانگ قومی سلامتی کا قانون بھی شامل ہے) کے مطابق اور اور ہانگ کانگ کے حقوق کے بل کے تحت محفوظ بنیادی قانون کےتحت  منصفانہ ٹرائل فراہم کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!