اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹبلغاریہ میں چینی موسم بہار تہوار ثقافتی تقریبات کے انعقاد کے ساتھ...

بلغاریہ میں چینی موسم بہار تہوار ثقافتی تقریبات کے انعقاد کے ساتھ منایا گیا

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں موسم بہار تہوار کی استقبالیہ تقریب کے دوران لوگ چینی ثقافتی ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

صوفیہ(شِنہوا) بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں روایتی چینی موسم بہار تہوار کو منانے کے لئے 2 ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے جنہوں نے شرکاء کو ایک بھرپور ثقافتی تبادلے کا تجربہ فراہم کیا۔

صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے موسم بہار تہوار منانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس نے چینی ثقافت کا تجربہ کرنے کے خواہش مند شرکاء  کو راغب کیا۔

اس تقریب  میں بلغاریہ کے مختلف شہروں جیسے صوفیہ، ویدن، اسٹارا زگورا، برگاس اور مونٹانا سے چینی زبان کی کلا سز کے طلباء کی جانب سے  کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے چینی زبان کے  حالیہ مقابلے کے جیتنےوالوں کو  انعامات بھی د ئیے گئے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلغاریہ میں چینی سفارتخانے کے تعلیمی شعبے کے سربراہ یانگ تھیان نے موسم بہار تہوار کی اہمیت کو اجاگر کیا جو چین کا سب سے بڑا تہوار اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تعطیلات کاسیزن ہے جو خاندانی ملاپ، ہم آہنگی، اور خوشحالی کی علامت ہے۔

یانگ نے کہا  کہ یہ تہوار ایک اہم ثقافتی پل بن چکا ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو جذباتی طور پر جوڑتا ہے۔ انہوں نے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سانپ کے سال کی تقریبات کے ذریعے باہمی ثقافتی مفاہمت کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!