چین کے گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کے شہر لیو ژو میں لوگ صبح کی مارکیٹ میں ناشتہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں افراط زر کا ایک اہم پیمانہ صارف قیمتوں کا اشاریہ (سی پی آئی) جنوری میں گزشتہ سال کی نسبت 0.5 فیصد بڑھ گیا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ماہر شماریات ڈونگ لی جوان نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے 0.1 فیصد اضافے سے زائد ہیں جس کی بڑی وجہ موسم بہار تہوار کی تعطیلات کا اثر ہے۔
بنیادی سی پی آئی خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کرتا، یہ جنوری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں0.6 فیصد بڑھا جو دسمبر 2024 میں 0.4 فیصد اضافے سے زائد ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر سی پی آئی جنوری میں 0.7 فیصد بڑھا۔
این بی ایس کے اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ فیکٹری کے دروازے پر اشیاء کی قیمتوں کی پیمائش کرنے والا ملک کا پیداواری قیمتوں کا اشاریہ(پی پی آئی) جنوری میں گزشتہ سال کی نسبت2.3 فیصد کم ہوا جو گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسی سطح پر رہا۔
ماہانہ بنیاد پر پی پی آئی جنوری میں 0.2 فیصد کم ہوا۔
