چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے یابولی میں چین کی سونے کا تمغہ جیتنے والی لی لے(وسط)، چین کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی مینگ ہونگ لیان (بائیں) اور چین کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی دینیگیر ییلاموجیانگ (دائیں) 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے کراس کنٹری اسکینگ ایونٹ کی خواتین سپرنٹ کلاسک فائنل کی ایوارڈنگ تقریب کے دوران تصاویر کے لئے انداز بنا رہی ہیں۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) جنوبی کوریا نے 2025 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں (اے ڈبلیو جی)میں شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کے 2 ہزار میٹر مکسڈ ٹیم ریلے میں سونے کا پہلا تمغہ جیت لیا جبکہ چین کی لی لے نے کراس کنٹری اسکینگ کی خواتین کی اسپرنٹ کلاسک فائنل میں کامیابی حاصل کر کے کھیلوں کی تاریخ میں چین کے لئے 100 واں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
حئی لونگ جیانگ آئس اسپورٹس سینٹر میں جوش و خروش عروج پر تھا کیونکہ میزبان چین 2 ہزار میٹر مکسڈ ٹیم ریلے کے فائنل میں سونے کے پہلے تمغے کے لیے 4 حریفوں میں شامل تھا۔
چین کے لیے جیت کی امیدیں اس وقت تک موجود رہیں جب تک کہ آخری دو لیپس میں لین شیاؤجن ، لیو شاؤآنگ سے برتری حاصل کرنے کے بعد ایک موڑ پر برف پر گر گئے۔
چین نے آخر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی کوریا نے 2 منٹ اور 41.534 سیکنڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
دو گھنٹے کے اندر لین نے مردوں کے 1 ہزار 500 میٹر فائنل میں بڑی امیدوں کے ساتھ قدم رکھا۔ ایک سنسنی خیز اسپرنٹ میں لین نے 0.029 سیکنڈز کی کمی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی کوریا کے پارک جی وون نے دو منٹ اور 16.927 سیکنڈز میں سونے کا تمغہ جیتا۔
لین نے جلد ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا کیونکہ 28 سالہ کھلاڑی نے مردوں کے 500 میٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے اسکیٹرز کے دباؤ کے باوجود 41.150 سیکنڈز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ جنوبی کوریا کے پارک اور جانگ سونگ وو نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
دیگر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کی دوڑوں میں جنوبی کوریا کی کم گل لی نے خواتین کے 1 ہزار 500 میٹر فائنل میں کامیابی حاصل کی جبکہ چین کی گانگ لی اور زانگ ییزے نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
جنوبی کوریا کی چوئی من جیانگ نے خواتین کے 500 میٹر میں سونے کا تمغہ جیتا۔
