اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا چین کے شمال مشرقی خطے کی مکمل بحالی کے...

چینی صدر کا چین کے شمال مشرقی خطے کی مکمل بحالی کے فروغ پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جی لین صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ سننے کے بعد اہم خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ چھون (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ جی لین پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں چین کے شمال مشرقی خطے کی مکمل بحالی کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے اسٹریٹجک انتظامات کا مزید نفاذ کرتے ہوئے چینی جدیدیت کے پیشرفت میں بڑا کردار ادا کرے۔

شی نے جی لین کے صدرمقام چھانگ چھون میں سی پی سی کی جی لین صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ سننے کے بعد کہا کہ جی لین کو اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

شی نے صوبے پر زور دیا کہ وہ حقیقی معیشت کو غیر متزلزل انداز میں بنیاد کے طور پر لے اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی، مسابقتی صنعتوں میں استحکام اور نئی معیار کی پیداواری قوتوں میں پیشرفت سے مربوط ترقی حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی کامیابیوں کو حقیقی پیداواری صلاحیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی جائے۔

شی نے کہا کہ چین کے شمال مشرقی خطے کی مکمل بحالی کے لئے اصلاحات اور کھلے پن میں جامع گہرائی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اثاثوں اور کاروباری اداروں میں اصلاحات کو گہرا کرنے اور نجی معیشت کی ترقی میں پیشرفت سے متعلق  پالیسیوں اور قواعد و ضوابط پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!