اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے ذریعے ایشیا بھر میں خوابوں اور محبت...

ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے ذریعے ایشیا بھر میں خوابوں اور محبت کا فروغ

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں نے مقابلوں کے اپنے پہلے باضابطہ دن کے آغاز کے ساتھ ہی  ان کھیلوں سے ایشیا اور اس کی سر حدوں سے باہر   یکجہتی، مشترکہ خوشحالی کی تحریک اور دوستیوں میں گہرائی کی توقعات بڑھا دی ہیں۔

7فروری سے 14 فروری تک جاری رہنے والے یہ کھیل چین کے” آئس سٹی” ہاربن میں مختلف ممالک اور علاقوں سے کھلاڑیوں، عہدیداروں، صحافیوں اور سیاحوں کو راغب کر چکے ہیں۔

ان شرکاء کے ساتھ بات چیت سے ایشیا بھر میں سرمائی کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اجاگر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے کو کھیلوں کا فائدہ اٹھا کر ثقافتی مفاہمت کو بڑھانے، علاقائی تعاون گہرا کرنے اور ایشیا کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو جاری رکھنا چاہیے۔

9ویں  ایشیائی سرمائی کھیلوں کا موضوع” سرما کا خواب ، ایشیا میں محبت” یکجہتی اور مشترکہ خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔

کمبوڈیا کے وفد کے نائب سربراہ میک چھان فیرن نے اس پیغام کو مزید تقویت دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف تمغوں کے لیے مقابلہ کرنے نہیں آ رہے بلکہ امن کی حفاظت، مشترکہ خوابوں کا پیچھا کرنے، ترقی کو فروغ دینے اور مل کر مستقبل کی جانب بڑھنے کے لیے شرکت کر رہے ہیں۔

کمبوڈیا، بھوٹان اور سعودی عرب کے ساتھ ایشیائی سرمائی کھیلوں میں پہلی بار شرکت کر رہا ہے جنہوں نے پہلی باراس مقابلے کے لیے اپنے وفود بھی بھیجے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!