پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا مٹی کے تودے تلے دبے افراد کو بچانے کے...

چینی صدر کا مٹی کے تودے تلے دبے افراد کو بچانے کے لئے ہر ممکن کو شش کرنے کا حکم

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر یی بن کی کاؤنٹی  جون لیان کے گاؤں جن پھنگ میں امدادی کارکن ایک بزرگ خاتون کو نکال رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث10 گھروں کے دب جانے اور 30 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لئے تلاش اور بچاؤ کی ہرممکن کوششوں کا حکم دیا ہے۔

شی نے یہ ہدایت یی بن شہر کی کاؤنٹی جون لیان کے گاؤں جن پھنگ میں مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے کے بعد جاری کیں۔

شی نے واقعے کے بعد کی صورتحال سے مناسب انداز سے نمٹنے کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے نگرانی اور قبل از وقت انتباہ کا نظام مضبوط بنانے، امدادی کام سائنسی انداز سے انجام دینے اور ثانوی آفات کی روک تھام یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام آبادیوں اور متعلقہ محکموں کو مختلف اقسام کی آفات اور کام کی جگہوں کی حفاظت میں پوشیدہ خطرات کا سراغ لگانے، سنگین ، بڑی آفات اور حادثات کی روک تھام اور لوگوں کے جان و مال کے مئوثر تحفظ کی کوششیں تیز کرنی چاہئے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی ایک الگ ہدایت میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے، مٹی کا تودہ گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے، اطراف کے علاقوں میں ممکنہ ارضیاتی خطرات کا جائزہ لینے، خطرے کی زد میں آنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ثانوی آفات کی روک تھام  کی کوششوں پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم لیو گوژونگ سیچھوان میں امدادی کاموں کی رہنمائی کرنے والی ایک ورکنگ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!