اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ

چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ

مسلح پولیس فورس کے اہلکار چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر یی بن کی کاؤنٹی  جون لیان میں مٹی کا تودہ گرنے کے مقام پر بجلی کی بحالی کا کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ مٹی کا تودہ گرنے کا یہ واقعہ ہفتے کی صبح 11 بجکر 50 منٹ پر یی بن شہر کی کاؤنٹی جون لیان کے گاؤں جن پھنگ میں پیش آیا تھا۔

لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق کی جارہی ہے۔ ہفتے کی نصف شب تک 10 رہائشی مکانات اور ایک پیداواری عمارت مٹی کے تودے تلے دب گئی تھی۔

دو افراد کو بچالیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور ایک معمولی زخمی ہے جن کا جون لیان کے ایک اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

مسلسل بارش اور ارضیاتی صورتحال سے بلندی پر مٹی کا تودہ ملبے کے بہاؤ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق یہ  ملبہ تقریباً 1.2 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس کا مجموعی حجم 1 لاکھ مکعب میٹر سے زائد ہے۔

مٹی کے تودے کی کثافت تقریباً 10 سے 20 میٹر موٹی اور چوڑائی تقریباً 100 میٹر ہے ۔ تودے گرنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

سیچھوان نے فوج، مسلح پولیس، آگ بجھانے والے عملے، ہنگامی ردعمل ، نقل و حمل، طبی، ٹیلی مواصلات اور دیگر فورسز کے 949 اہلکاروں کو امدادی کاموں میں معاونت کے لئے متحرک کردیا ہے۔

اس کے علاوہ امدادی تخمینہ لگانے، تلاش و امدادی کاموں اور ہنگامی تحقیقات کے لئے انجینئرنگ امدادی آلات اور ہنگامی سامان بھی روانہ کردیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقے سے 200 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے جبکہ 155 افراد کو جون لیان کے ایک اسکول میں قائم عارضی پناہ گاہ میں ٹھہر ایا گیا ہے۔

مقامی حکام نے 30 ہنگامی جنریٹرز، 100 کپاس کے خیمے، 400 بستر اور 1 ہزار 100 رضائیاں فراہم کی ہیں تاکہ خوراک، رہائش اور حرارت جیسی بنیادی ضروریات کو یقینی بنایا جا سکے۔ باقی متاثرین کو رشتہ داروں اور دوستوں کے پاس مناسب انداز سے منتقل کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!