بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں، ہم انہیں جیل سے نکالیں گے، پور پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا میرے وارنٹ جاری کیے گئے، آج جج خود چھٹی پر چلے گئے، ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی ہماری بات نہیں سنی گئی، ہم اڈیالہ جیل کے باہر عمران سے ملاقات نہیں انکی رہائی کیلئے بیٹھتے ہیں، بس بہت ہوگیا، عمران خان کو رہا کیا جائے یہ قوم کی آواز ہے، منگل 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر ختم قرآن پاک کریں گے، ہزاروں قرآن پاک کیساتھ سب جیل کے باہر قرآن خوانی کرینگے اسکے بعد شہیدوں، قیدیوں اور پاکستان کیلئے دعائیں ہونگی، سندھ حکومت سمجھدار ہے جلسے کی اجازت دیکر اچھا اقدام کیا اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنجاب حکومت مینڈیٹ چور ہے اسلئے ظلم کرتی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی قید تنہائی میں ہیں ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کس حال میں ہیں، حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں، بشری بی بی اور بانی کا کیس اسلئے نہیں لگا رہے تاکہ ضمانت نہ ہو انکا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے 8فروری کی کال دی ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ بانی کو قید تنہائی میں جیل میں کیوں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز ہے، پولیس، فوج، عوام، بیورو کریسی بانی کیساتھ ہے ان کیخلاف کرپشن کیسز مذاق ہے، ہم عمران خان کو جیل سے نکالیں گے، دعا کریں گے کیونکہ اللہ کے پلان کے آگے کوئی پلان نہیں چلتا، 26نومبر کو ہم پرامن تھے لیکن لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، حکومت دہشتگردی کریگی تو خود ذمہ دار ہوگی، عوام احتجاج کریں گے انکو نہ چھیڑیں۔




