ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلفلسطینیوں پر مسلط نسل پرستی پر مبنی نظام ختم کیا جائے، اقوام...

فلسطینیوں پر مسلط نسل پرستی پر مبنی نظام ختم کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں پر مسلط نسل پرستی پر مبنی نظام ختم کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کیخلاف ایک منظم امتیازی سلوک جاری رکھا ہوا ہے جو حالیہ برسوں میں مزید سنگین ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حقوق کو منظم طریقے سے روکا جا رہا ہے، روزمرہ کے معاملات میں بھی فلسطینیوں کیلئے زندگی امتیازی قوانین، پالیسیوں اور مختلف طریقوں طریقوں سے تنگ کر دی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کسی فلسطینی نے چائے یا پانی تک رسائل حاصل کرنی ہو، سکول یا ہسپتال تک جانا ہو، دوستوں یا رشتہ داروں سے ملنا ہو یا زیتون کے اپنے باغات میں جانا ہو ان سب معاملات میں فلسطینیوں کو شدید نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!