ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچین 2026 میں زلزلے سے بچاؤ کی تیاریوں کے اقدامات میں تیزی...

چین 2026 میں زلزلے سے بچاؤ کی تیاریوں کے اقدامات میں تیزی لائے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین 2026 میں زلزلے کی آفات سے بچاؤ اور کمی، ہنگامی ردعمل اور پیشگی انتباہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں میں تیزی لائے گا۔ یہ اقدام آفات آنے سے پہلے ہی خطرات کو کم کرنے کی وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

2026 میں چین زلزلے سے متعلقہ  آفات سے بچاؤ اور  نقصان میں کمی کے لئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے(2026-2030)  کے دوران ایک  قومی منصوبہ جاری کرے گا جبکہ زلزلہ سائنس و ٹیکنالوجی، بین الاقوامی تعاون،عوامی تیاری اور خطرات میں کمی کے لئے مخصوص منصوبوں کی تیاری  بھی  مکمل  کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ملک کے زلزلے سے متعلقہ اداروں میں ہر سطح پر زلزلے  کے حوالے سےہنگامی ردعمل کے منصوبوں کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔

شہری اور دیہی علاقوں میں زلزلے سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، اہم بنیادی ڈھانچے اور انجینئرنگ منصوبوں کی زلزلہ برداشت کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

چین کی زلزلہ انتظامیہ کے مطابق 2025 کے آخر تک زلزلے کے پیشگی انتباہ کے ملکی نظام کے 24 کروڑ سے زیادہ استعمال کنندگان تھے۔ 2025 میں اس نظام نے تقریباً 300 انتباہات جاری کئے اور ایک  کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کو خدمات فراہم کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!