ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچین کی توانائی سے متعلق موسمیاتی خدمات کے نظام میں تیزی سے...

چین کی توانائی سے متعلق موسمیاتی خدمات کے نظام میں تیزی سے ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین توانائی کے لئے جامع موسمیاتی خدمات کے نظام کے قیام کی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔

چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے قومی توانائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر توانائی کے پورے سلسلے میں موسمیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے متعدد رہنما اصول جاری کئے ہیں، جن میں پیداوار، سپلائی، ذخیرہ اور فروخت شامل ہیں۔

یہ رہنما اصول 20 مخصوص امور کا خاکہ پیش کرتے ہیں جن کا مقصد توانائی کے تمام مراحل میں موسمیاتی خدمات کا انتظام کرنا، ہر قسم کی صورتحال کے لئے خدمات فراہم کرنا اور مختلف پہلوؤں میں مدد کو مضبوط کرنا ہے۔

رہنما اصولوں کے مطابق 2030 تک پن بجلی، پون بجلی، شمسی بجلی اور توانائی ذخیرہ کرنے کے لئے موسمیاتی خدمات سے متعلق اہم ٹیکنالوجیز کو بین الاقوامی سطح پر جدید ترین معیار تک پہنچانا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!