چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی نئی بین الاقوامی زمینی و سمندری تجارتی راہداری نے 2025 میں جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ سے مال برداری کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ رپورٹ کیا۔ یہ راہداری چین کے مغربی اندرونی علاقوں کے لئے عالمی تجارتی رابطے کو بہتر بنانے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
شہر کے بندرگاہ اور نقل و حمل کے دفتر کے مطابق گزشتہ سال چھونگ چھنگ سے اس راہداری کے ذریعے 3 لاکھ 27 ہزار 700 بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) مال کی نقل و حمل کی گئی جس کی مالیت 58.31 ارب یوآن (تقریباً 8.3 ارب امریکی ڈالر) تھی جو بالترتیب 30 فیصد اور 25 فیصد زیادہ ہے۔
چھونگ چھنگ کو اپنا عملی مرکز بناتے ہوئے یہ راہداری چین کے مغربی علاقوں کو گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے اور یون نان صوبے کی سمندری بندرگاہوں یا سرحدی پورٹس کے ذریعے مختلف قسم کے نقل و حمل کے روٹس کے تحت عالمی منڈیوں سے منسلک ہے۔
اس کا نیٹ ورک اب 127 ممالک اور خطوں میں 584 بندرگاہوں تک پھیلاہوا ہے اور ایک ہزار 300 سے زائد اقسام کے سامان جیسے الیکٹرانکس، گاڑیوں، گاڑیوں کے پرزوں اور مشینری کی ترسیل کی جاتی ہے۔
دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق یہ راہداری نقل وحمل کی کارکردگی اور تجارتی رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنا چکی ہے اور چین کے اندرونی مغربی علاقوں سے سامان کی برآمد کے لئے ایک اہم شریان کے طور پر اپنا کردار مضبوط کر چکی ہے۔




