ژاؤ یانگ ژوآنگ (بائیں) چین کے شمالی صوبے شنشی کی وین شوئی کاؤنٹی کے بے ژانگ ٹاؤن شپ میں ایک کھیت میں کیڑے مار دوا اسپرے کرنے کے لیے ڈرون چلارہا ہے۔(شِنہوا)
ہیفے (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ماحول دوست کیڑے مار دوا کی ترکیب تیار کی ہے جو کیڑوں پر قابو پانے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے جبکہ فصلوں اور ماحول کے لیے زیادہ محفوظ ہے۔
یہ تحقیق حال ہی میں اے سی ایس نینو جریدےمیں شائع ہوئی اور اسے چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ہیفے انسٹی ٹیوٹس آف فزیکل سائنس (ایچ ایف آئی پی ایس) کے محققین نے کیا تھا۔
اس تحقیق کا مقصد روایتی کیڑے مار ادویات سے منسلک کئی چیلنجز سے نمٹنا ہے جو اکثر پودوں کے پتوں پر یکساں طور پر لاگو کرنا مشکل ہوتا ہے، اس کا بارش کے باعث بہہ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور سورج کی روشنی کے سامنے آنے پر تیزی سے انحطاط کا شکار ہوتا ہے۔
مزید برآں کیڑے مار ادویات کی تشکیل سے باقی ماندہ کیمیکل ماحول کے لیے اہم خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔
محققین نے ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی کیڑے مار دوا ایبامیکٹن کے لیے کیریئر کے طور پر ترمیم شدہ کاربن ڈاٹس اور کیلشیم کاربونیٹ کے ذرات استعمال کیے۔ یہ نیا طریقہ پتوں پر چمٹنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، تحلیل کی مزاحمت کرتا ہے اور دیرپا اثر کے لئے فعال اجزاء کو بتدریج جاری کرتا ہے ۔
روایتی کیڑے مار ادویات کے مقابلے میں یہ نئی ترکیب غیر ہدف شدہ مخلوقات پر اثرات کو کم کرتی ہے۔ مزید برآں جب کیڑے مار دوا اپنے فعال اجزاء کو جاری کر تی ہے تو باقی ماندہ مواد غیر ضرررساں کیلشیم آئنز اور کاربن ڈاٹس جیسے مادوں میں تحلیل ہو جاتے ہیں،اس سے آلودگی پیدا ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔
