چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عظیم دیوار کے جیانکو سیکشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے ہوائی رو ضلع کے حکام کے مطابق عظیم دیوار کے سب سے خطرناک حصوں میں سے ایک جیانکو عظیم دیوار رواں سال اپنے پہلے سیاحتی راستے کا آغاز کرے گی اور پہلے سے ممنوعہ حصہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔یہ حصہ ہوائی رو ضلع میں واقع ہے۔
ہوائی رو ثقافتی و سیاحتی ادارے کے اہلکار ژانگ ٹونگ نے کہا کہ یہ راستہ دفاعی ٹاورز 141 اور 145 کے درمیان عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ یہ راستہ بحالی اور آثار قدیمہ کی کامیابیوں کو دکھانے اور عظیم دیوار کی قانونی سیاحت میں عوام کی رہنمائی کرنے کے لیے شروع کیا جارہا ہے۔
جیانکو حصہ عظیم دیوار کے سب سے خطرناک حصوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے یہ ہمت کرنےوالے ہائیکرز کے لیے ایک کشش بن گیا ہے۔ اس کا نام جیانکو اس کی فضائی شکل سے لیا گیا ہے جو ایک کھینچی ہوئی کمان کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم سالوں کے دوران پیدل سفر کرنے والوں کی کبھی کبھار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
2016 سے جیانکو عظیم دیوار حفاظتی بحالی کے تحت رہی ہے اور اسے عوام کے لیے نہیں کھو لا گیا تھا۔
