اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں میں بڑی یو اے وی...

چین میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں میں بڑی یو اے وی حصہ لے رہی ہے

چین کے جنوب مغربی شہر زی گونگ میں ونگ لو نگ۔ 2ایچ بڑی بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی) دیکھی جا سکتی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے شی زانگ میں منگل کو 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد  ایک بڑی غیرعسکری بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی) ونگ لونگ-2 ایچ نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

یو اے وی تیار کرنے والے ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے جمعرات کو بتایا کہ شی زانگ کے شعبہ ہنگامی انتظامات نے منگل اور بدھ کو ڈینگ ری کاؤنٹی میں آفات کا جائزہ لینے کے لئے ونگ لونگ -2 ایچ کا استعمال کیا۔

اے وی آئی سی نے کہا ہے کہ یو اے وی نے زلزلہ زدہ علاقوں کا حقیقی وقت کا ڈیٹا اور ہائی ریزولوشن تصاویر شعبہ ہنگامی انتظامات کو منتقل کیں۔اس سے خطرے کی نشاندہی، آفات کی نگرانی اور اہداف پر مبنی امدادی کاموں جیسے اہم امور کو مدد ملی۔

یہ الیکٹرو آپٹیکل ڈیوائسز اور مصنوعی اپرچر ریڈار سے لیس ہے جو منہدم عمارتوں، پھنسے ہوئے افراد کی نشاندہی ، امدادی کاموں کے مقامات اور پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ زمینی امدادی فورسز کی حقیقی وقت کی تقسیم جیسی اہم معلومات حاصل کرتی ہے۔

اس سے قبل امدادی خصوصی یو اے وی ماڈل کو   طوفانوں ، زلزلے اور جنگلات میں آ تشزدگی کے دوران قدرتی آفات جیسے متعدد ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

ڈینگ ری  زلزلے میں 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوئے تھے جبکہ  مجموعی طور پر پھنسے ہوئے 407 افراد کو بچایا گیا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!