اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی یونین کی غیر ملکی سبسڈی کی تحقیقات تجارتی اور سرمایہ کاری...

یورپی یونین کی غیر ملکی سبسڈی کی تحقیقات تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں، چین

ایک نئی توانائی سے چلنے والی گاڑی چین کے شمالی صوبے شنشی میں چائنہ (تائی یوآن) بین الاقوامی توانائی صنعتی نمائش 2024 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے  کہاہےکہ یورپی یونین (ای یو) کی چینی کمپنیوں کے خلاف غیر ملکی سبسڈی کی تحقیقات میں کی جانے والی کارروائیاں تجارتی اور سرمایہ کاری کی رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔

یہ اعلان جمعرات کو چین کی مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات کی درآمد اور برآمد کےبارے میں چیمبر کی درخواست پر شروع کی گئ 6 ماہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔

وزارت نےگزشتہ جولائی میں تجارت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کی تحقیقات شروع  کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی یونین نے اپنے غیر ملکی سبسڈی کے ضابطے کے تحت چینی کمپنیوں کی لوکوموٹوز، فوٹو وولٹک، ونڈ بجلی اور سکیورٹی چیک آلات جیسے شعبوں میں ابتدائی، تفصیلی اور چھاپہ مار تحقیقات کی ہیں۔

وزارت نے تحقیقات میں شامل فریقین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ یورپی یونین کی تحقیقات میں غیر منصفانہ طریقے اختیار کیے گئے جس نے عالمی تجارتی تنظیم کے عدم امتیاز سمیت بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزارت کے مطابق ان فریقین کا خیال ہے کہ یورپی یونین کی تحقیقات میں نامناسب سزائیں اور غیر معقول وقت کی رکاوٹیں شامل تھیں اور ان میں کارروائیوں کی شفافیت اور قانونی حیثیت کی کمی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!