منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کے کسٹمز نے 2024 میں اسمگلنگ کے 5 ہزار 719 مجرمانہ...

چین کے کسٹمز نے 2024 میں اسمگلنگ کے 5 ہزار 719 مجرمانہ مقدمات نمٹائے

چین کے شمالی تھیان جن میں کسٹم عملہ درآمد شدہ پھلوں کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)وزارت عوامی تحفظ نے بتا یا ہے کہ چینی کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ محکموں نے 2024 میں ایک خصوصی مہم کے دوران 5 ہزار 719  مجرمانہ مقدمات تحقیقات کرتے ہوئے نمٹائے،اس میں منشیات اور اجناس کے ٹیکس سے متعلق اہم شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس مہم نے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ کیا ، منشیات کی اسمگلنگ کے 772 مجرمانہ مقدمات کا سراغ لگایا گیا اور 2.09 ٹن منشیات ضبط کی گئیں۔

سمندر میں صاف شدہ تیل، سگریٹ اور سمندری منجمد مصنوعات جیسی ٹیکس سے متعلق اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں کسٹم حکام نے مقامی پولیس اورکوسٹ گارڈ محکموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 647 مجرمانہ مقدمات اور 922 انتظامی مقدمات نمٹائے،ان کی مجموعی مالیت بالترتیب 13.66 ارب یوآن (تقریباً 1.9 ارب امریکی ڈالر) اور 17 کروڑ یوآن تھی۔

وزارت نے مزید کہا کہ کسٹم حکام نے ماحولیاتی سلامتی کے تحفظ کی کوششوں میں خطرے سے دوچار اقسام اور متعلقہ مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق 231 معاملات بھی نمٹائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!