اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران افراط زر مستحکم رہی ، مقامی طلب...

چین میں 2024 کے دوران افراط زر مستحکم رہی ، مقامی طلب میں اضافہ ہوا

چین  کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں لوگ ایک سپرمارکیٹ میں خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چین کی افراط زر صارف کی قیمتوں میں ہلکے سے اضافہ کے ساتھ پچھلے سال مستحکم رہی اور پیداوار کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ، اس کے ساتھ مستحکم اقتصادی بحالی کے دوران گھریلو مانگ میں اضافہ جاری رہا۔

جمعرات کو سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ چین کے افراط زر کا ایک اہم پیمانہ صارف قیمتوں کا اشاریہ (سی پی آئی) 2024 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 0.2 فیصد بڑھا ۔

قومی  بیورو برائے شماریات(این بی ایس)کے مطابق صرف دسمبر میں  سی پی آئی  میں ایک سال قبل  کی نسبت 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔بنیادی سی پی آئی جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں شامل نہیں ہیں،یہ گزشتہ ماہ گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد بڑھا اور نومبر 2024 میں 0.3 فیصد سے بڑھ گیا۔

ماہانہ بنیاد پر نومبر میں 0.6 فیصد کی کمی کے بعد دسمبر میں سی پی آئی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

جمعرات کے  روز این بی ایس کے اعداد و شمار میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ فیکٹری گیٹ پر مال کی قیمتوں کو ماپنےوالا پیداوارکنندگان قیمتوں کا اشاریہ(پی پی آئی) دسمبر میں گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد کم ہوا جو گزشتہ ماہ  2.5 فیصد کی کمی سے کم ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!