اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ایکسپریس ترسیل شعبے میں 2024 کے دوران تیز رفتار ترقی

چین کے ایکسپریس ترسیل شعبے میں 2024 کے دوران تیز رفتار ترقی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گریٹ وال کے بادا لنگ سیکشن کے اوپر ایک ڈرون ترسیل کے حوالے سے آزمائشی پرواز کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کوریئر شعبے نے 2024 کے دوران 174.5 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ برس کی نسبت 21 فیصد اضافہ ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو (ایس پی بی)  کے مطابق اس شعبے کی مجموعی آمدنی گزشتہ برس کے مقابلے میں 13 فیصد بڑھ کر 14 کھرب یوآن (تقریباً 195 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

ڈاک صنعت میں 2024 کے دوران ترسیل کا مجموعی حجم گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد اضافے سے 193 ارب پیکجز تک پہنچ گیا اور اس کی آمدنی 11 فیصد اضافے سے 17 کھرب یوآن رہی ۔

چین کے کورئیر شعبے میں 2014 کے دوران ملک کا مجموعی پارسل حجم 10 ارب سے زائد ہونے کے صرف ایک دہائی بعد  2024 میں سالانہ ایکسپریس ترسیل کا حجم پہلی مرتبہ 150 ارب پارسلز کو عبور کرگیا جو ایک سنگ میل ہے۔

گزشتہ نومبر میں جاری کردہ ریاستی ڈاک بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں اس وقت فی سیکنڈ 5 ہزار 400 پارسلز نمٹائے جارہے ہیں جبکہ چینی شہری سالانہ اوسطاً 100 سے زائد پارسل فی شخص وصول کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!