چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی تاریم آئل فیلڈ کے ایک اسٹیشن پر عملہ جانچ پڑتال کررہا ہے۔(شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) چین کی تیل اور گیس پیدا کرنے والی معروف کمپنی چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی تاریم آئل فیلڈ نے 2024 میں سنکیانگ کے جنوبی علاقے کو ریکارڈ 7.35 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس فراہم کی۔
آئل فیلڈ نے بتایا کہ اعدادوشمار گزشتہ سال کی نسبت 74 کروڑ مکعب میٹرز اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس سے سنکیانگ کے جنوبی علاقے میں واقع 5پریفیکچرز میں رہائشیوں کو گیس کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے، ان پریفیکچرز میں مختلف نوعیت کی توانائی کا استعمال بہتر بناکر کم کاربن منتقلی میں پیشرفت کی گئی۔
تاریم آئل فیلڈ کےمطابق فراہم کردہ 7.35 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس سے تقریباً 97 لاکھ 80 ہزار ٹن معیاری کوئلے کے استعمال اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 1 کروڑ 3 لاکھ 70 ہزار ٹن سے زیادہ کی کمی ہوئی۔
آئل فیلڈ اب تک سنکیانگ کے جنوبی علاقے کو 65 ارب مکعب میٹر سے زائد قدرتی گیس فراہم کرچکی ہے جس سے معاشی ترقی میں مدد ملی ہے اور لوگوں کا ذریعہ معاش نمایاں طور پر بہتر ہوا۔
تاریم آئل فیلڈ علاقائی رسد کے علاوہ چین کی مغرب سے مشرق گیس پائپ لائنز کو قدرتی گیس کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 2024 کے اختتام تک اس نے مغرب تا مشرق پائپ لائنز کے ذریعے 366 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس منتقل کی ۔
