چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں دابان چھینگ کے ایک پون فارم جسے” چین کی پون ویلی بھی کہاجاتاہے” کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کا مالیاتی شعبہ ماحول دوست اور کاربن کے اخراج میں کمی کی خاطر گرین فنانس کی مستحکم ترقی کو فروغ دے گاکیونکہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے ڈپٹی گورنر ژو ہے شن نےپریس کانفرنس میں کہا کہ مالیاتی شعبے کو ماحولیاتی فوائد پیدا کرنے، صنعتی تبدیلی اور اس کو فروغ دینے میں گرین فنانس کی تاثیر پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
بدھ کے روز پی بی او سی اور وزارت ماحولیات کی جانب سے مشترکہ طور پر بلائی گئی گرین فنانس سروسز پروموشن کانفرنس کے دوران ژوہے شن نے کہا کہ مالیاتی اور متعلقہ انتظامی محکموں کو ایک مربوط گرین فنانس سپورٹ کیٹلاگ اور شماریاتی نظام کی تشکیل میں تیزی لانی چاہئے تاکہ گرین فنانس سپورٹ کی اہم سمتوں کی نشاندہی کی جاسکے۔
ژوہے شن نے کہا کہ مالیاتی اداروں کو اہم ماحول دوست صنعتوں کے تجزیے اور تحقیق کو مضبوط بنانا چاہئے اور ان کی ماحول دوست مالیاتی مصنوعات کو مالا مال کرنا چاہئے۔
نائب وزیر ماحولیات ژاؤ ینگ من نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی ماحول دوست اور کم کاربن منتقلی کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے فنڈز کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
ژاؤہے شن نے کہا کہ ماحول دوست مالیاتی مصنوعات اور خدمات کو مالا مال کرنا، آب و ہوا سے متعلق سرمایہ کاری اور آزمائشی منصوبوں کی مالی اعانت کی حمایت کرنا اور علاقائی ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کے لئے مالی معاونت کے ماڈل تلاش کرنا ضروری ہے۔
مرکزی بینک کے کریڈٹ مارکیٹ شعبے کے ڈائریکٹر پھینگ لی فینگ کے مطابق پی بی او سی اور وزارت ماحولیات نے تعاون کاایک طریقہ کار قائم کیا ہے جس کے ذریعے وہ مشترکہ طور پر ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے مالی خدمات کو فروغ دیں گے-
بدھ کی تقریب کے دوران 6 کاروباری اداروں نے بینکوں کے ساتھ گرین فنانس معاہدوں پر دستخط کئے جس کی مجموعی مالیت 13 ارب یوآن (تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ تھی۔ دستخط شدہ معاہدوں کے تحت منصوبوں میں نکاسی آب، ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ دیہی بحالی شامل ہیں۔
"ایک خوبصورت چین کی تعمیر” اصلاحات کو جامع طور پر مستحکم کرنے کی چینی کوششوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جولائی 2024 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق ملک معاشی اور معاشرتی ترقی کے تمام شعبوں میں ماحول دوست منتقلی کو تیز کرے گا اور ماحولیاتی نظم ونسق کو بہتر بنائے گا۔
اکتوبر 2024 میں پی بی او سی اور3 دیگر سرکاری محکموں نے گرین فنانس کو فروغ دینے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کی خدمت کے لئے 19 اہم اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
2024ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک چین کے واجب الادا ماحول دوست قرضوں کا بیلنس 350کھرب یوآن سے تجاوز کرگیا اور جاری کردہ گرین بانڈز کا سٹاک تقریباً 20 کھرب یوآن رہا جو دنیا میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔
