اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبوآؤ فورم برائے ایشیا کی 2025 کانفرنس مارچ میں منعقد ہوگی

بوآؤ فورم برائے ایشیا کی 2025 کانفرنس مارچ میں منعقد ہوگی

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2024 کی اختتامی پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بوآؤ فورم برائے  ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025  کا انعقاد چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے   بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک ہوگا۔

بوآؤ فورم برائے  ایشیا کے سیکرٹری جنرل ژانگ جون نے بتایا کہ "بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا: مشترکہ مستقبل کی سمت گامزن” کے عنوان کے ساتھ ہونے والی رواں سال کی تقریب ترقی، مکالمے کے فروغ ، اختراعی طریقے کی کھوج کے طریقہ کار اور ٹھوس نتائج  کی اہمیت  پر توجہ مرکوز کرے گی جس کا مقصد عالمی ترقی اور تعاون کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع کا مقصد کثیرالجہتی کو ازسرنو تقویت دینا، کھلے پن اور ترقی کا فروغ ، عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنا اور ایشیا کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس کے مستقبل کے وعدے پورے کرنا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ عالمی اور علاقائی تنظیموں کے متعدد سربراہان، وزارتی سطح کے حکام، فارچون گلوبل 500 کے کاروباری افراد ، معروف ماہرین اور اسکالرز پہلے ہی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں 4 موضوعات ، اعتماد کا قیام اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں تعاون کا فروغ ، جامع ترقی کے لئے عالمگیریت کو دوبارہ متوازن کرنا، عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کو مزید مئوثر طریقے سے آگے بڑھانا، اور اختراع پر مبنی ترقی کے لئے مصنوعی ذہانت کے اطلاق اور نظم و نسق مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مصنوعی ذہانت اطلاق اور نظم و نسق سے متعلق موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل استعداد کار کی تعمیرسے ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کی کھوج بھی کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!