چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی میں شہری 8 ویں چین-یوریشیا نمائش میں گندے پانی کو قابل استعمال بنانے کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے ایک جدید فلٹر جھلی تیار کی ہے جو زیادہ نمکین گندے پانی کو قابل استعمال بنانے کے نئے امکانات پیش کرتی ہے۔
یہ تحقیق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف پروسیس انجینئرنگ اور دیگر اداروں کے محققین کی جانب سے کی گئی ہے جو ماحولیاتی سائنس وٹیکنالوجی کے جریدے کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔
اس مطالعے میں افقی چارج ڈسٹری بیوشن کے ساتھ ایک نئے ڈیزائن کردہ مکس چارج نینو فلٹریشن جھلی پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ یہ نئی ترتیب ایک اعلیٰ چارج کثافت اور تقریباً الیکٹرو نیوٹرل سطح پیدا کرتی ہے، جس سے جھلی کو موثر طریقے سے متفرق نمکیات کے داخل ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔
مطالعے کے مطابق نئی جھلی غیر معمولی نمک کی منتقلی، نامیاتی مادے کو برقرار رکھنے اور نقصان دہ مواد کو روکنے کی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہے، جس سے یہ خاص طور پر اعلیٰ نمکین نامیاتی گندے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے موثر ہے۔
تحقیق کے مصنف لیو جیان چھوان کا کہنا تھا کہ ہماری جھلی 58.6 فیصد نمک کی منتقلی اور 68.7 فیصد کیمیائی آکسیجن (سی او ڈی) کو روکتی ہے جبکہ زیادہ نمکین نامیاتی گندے پانی کو قابل استعمال بناتی ہے۔
