اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی پی سی کا بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اعتماد اور ثابت...

سی پی سی کا بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اعتماد اور ثابت قدمی پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ (سی سی ڈی آئی) کے سیکرٹری لی شی بیجنگ میں 20 ویں سی پی سی، سی ڈی آئی کے چوتھے اجلاس کے دوران سی سی ڈی آئی قائمہ کمیٹی کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے انضباطی ادارے نے موجودہ سنگین وپیچیدہ صورتحال کے پیش نظر بدعنوانی کے خلاف طویل جنگ میں اعتماد اور استقامت پر زور دیا ہے۔

یہ مطالبہ پیر سے بدھ تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیشن برائے انضباتی معائنہ (سی سی ڈی آئی) کے چوتھے مکمل اجلاس میں منظور کردہ اعلامیے میں کیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

مکمل اجلاس میں 2024 کے دوران انضباطی معائنہ اور نگرانی کے کام کا جائزہ لیا گیا اور 2025 کے لئے اہداف تفویض کئے گئے۔ اجلاس میں سی سی ڈی آئی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی سی ڈی آئی کے سیکرٹری لی شی کی جانب سے پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ کو منظور کیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شی جن پھنگ کے خطاب کی رہنمائی میں وہ بدعنوانی کے خلاف جنگ کو عزم کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور بدعنوانی کی وجوہات کو ختم کرنے کے لئے کام کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 میں انضباطی اور نگرانی کے کاموں میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی۔ فضول خرچی کو ہدف بنایا گیا جبکہ فضول رسموں اور بیوروکریٹس کے رواج کو ختم کیا گیا۔

کرپشن کے خلاف مہم کو فنانس، توانائی اور کھیلوں جیسے اہم شعبوں میں بڑھایا گیا۔ نئی قسم کی کرپشن اور پوشیدہ بدعنوانی بے نقاب ہوئی اور رشوت خوروں اور رشوت لینے والوں دونوں کو سزا دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 68 محکموں کا باقاعدگی سے انضباطی معائنہ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!