چینی دارالحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سروس کاؤنٹر پر عملے کی ایک رکن غیرملکی مسافروں کی سہولت کےلئے کثیرالمقاصد کارڈ بیجنگ پاس کی ری چارجنگ کے عمل کو متعارف کرارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے آغاز سے بیجنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بیجنگ ڈاکسنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بین الاقوامی آمد والے علاقوں میں ون سٹاپ سروس کاؤنٹرز کام کر رہے ہیں۔
غیرملکی مسافروں کے لئے سہولتوں کو یقینی بنانے کی خاطر کاؤنٹرز فنانس، مواصلات، نقل و حمل، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں 20 سے زیادہ قسم کی ضروری خدمات پیش کرتے ہیں۔
غیر ملکی مسافر اپنے بینک کارڈز سے نقد رقم نکالنے، کرنسی کا تبادلہ کرنے اور مقامی موبائل پے منٹ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لئے کاؤنٹرز کا دورہ کرسکتے ہیں۔ وہ سم کارڈ بھی خرید سکتے ہیں، ہوائی اڈے کی وائی فائی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، سفر کو اپنی مرضی کے مطابق کرسکتے ہیں اور سیاحتی مقامات کے لئے ریزرویشن کرسکتے ہیں۔
مزید برآں مسافر بیجنگ پاس خرید سکتے ہیں۔ یہ ورسٹائل کارڈ نقل و حمل، سیاحتی مقامات اور خریداری کی ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کاؤنٹرز سب وے ٹکٹ یا ہوائی اڈے کے شٹل بس پاس خریدنے کے بارے میں بھی مدد اور مشورہ فراہم کرتے ہیں۔ ثقافت، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں پر مشتمل بروشرز کا انتخاب بھی کیاجاسکتا ہے۔
