ہیڈ لائن:
چینی شناخت: خاتون ڈیزائنر کے تیار کردہ نئی وضع کے ملبوسات کی ہانگ کانگ کے میوزیم میں نمائش
جھلکیاں:
چین کی خاتون ڈیزائنر گو پی کے تیار کردہ ملبوسات کی ہانگ کانگ کے میوزیم میں نمائش ہوئی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ گو پی اور اس کی جمع کردہ اشیا کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
3۔ گو پی اور اس کی جمع کردہ اشیا کے مختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
5۔ گو پی اور اس کی جمع کردہ اشیا کے مختلف مناظر
6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
7۔ گو پی اور اس کی جمع کردہ اشیا کے مختلف مناظر
8۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
تفصیلی خبر:
چین کی فیشن ڈیزائنر گو پی، اپنے تیار کردہ اعلیٰ معیار کے40 سے زائدنئی وضع کے ملبوسات فن پارے ہانگ کانگ کے’ ایم پلس میوزیم آف ویژوئل کلچر‘ میں نمائش کے لئے پیش کر رہی ہیں۔گو نے چین کی پہلی نئی وضع کے ملبوسات بنانے والی آرٹسٹ کے طور پر اپنی تخلیقات کی پہلی نمائش کے لئے چین میں ہانگ کانگ کے مقام کو منتخب کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
’’ میں ہانگ کانگ میں نمائش منعقد کرنے کے لئے زیادہ پرجوش ہوں کیونکہ یہ مجھے اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘
سال 1980 کی دہائی کے آخر میں انہوں نے پہلی بار ہانگ کانگ کا دورہ کیا تھا تاکہ فیشن مارکیٹ کے رجحانات اور ڈیزائنز کی نوعیت کا جائزہ لے سکیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
’’ مجھے لگتا ہے کہ ہم جیسے مین لینڈ کے ڈیزائنرز اس وقت ہانگ کانگ کے ڈیزائنرز سے کپڑوں کے انتخاب اور خیالات کے حوالے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور ترغیب بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘
گو، نے سال 1997 میں روز اسٹوڈیو کے نام سے اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔سال 2015 میں ، وہ فرانس کی جدید فیشن کی صنعت کے اہم حکومتی ادارے چیمبر سینڈیکیل ڈی لا ہاٹ کٹور، کی پہلی چینی ڈیزائنر بن گئیں۔گو، کے لئے چین کے ثقافتی عناصر عالمی سطح پر ان کی خود اعتمادی اور اندرونی توانائی کا باعث بنے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
’’ ثقافت دراصل ہماری خود اعتمادی ہے۔ خود اعتمادی اس میں ڈوب کر ہی آتی ہے۔ جب بیرونی عناصر اس اندرونی طاقت کو متحرک کرتے ہیں تو اس وقت یہ نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے۔‘‘
گو نے ان برسوں کے دوران اپنے ڈیڑھ ہزار سے زائد آرٹ ورک کی نمائش کی ہے ۔ انہوں نے عزم کیا ہے کہ وہ انہیں ضرور دنیا بھر کے عجائب گھروں کو عطیہ کریں گی۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): گو پی، فیشن ڈیزائنر
’’فن لوگوں کو ابھارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ دنیا اور انسانیت کی خوبصورتی کی طرف رہنمائی فراہم کرتا ہے۔‘‘
ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link